یکم جنوری سے پنجاب میں ‏صحت کارڈ کی فراہمی شروع ہو جائے گی

یکم جنوری سے پنجاب میں ‏صحت کارڈ کی فراہمی شروع ہو جائے گی
کیپشن: یکم جنوری سے پنجاب میں ‏صحت کارڈ کی فراہمی شروع ہو جائے گی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے کے عوام کیلئے زبردست خوشخبری ہے کہ یکم جنوری سے پنجاب میں ‏صحت کارڈ کی فراہمی شروع ہوجائےگی۔ ‏

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحت کارڈ کے لئے اہم اقدامات کی ‏منظوری دے دی ہے جس کے بعد نئے سال کے آغاز سے کارڈز کا اجرا شروع ہو جائے گا۔

اس حوالے سے باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں وزیراعظم عمران خان شریک ہوں گے اور پنجاب میں 332 ارب روپے صحت کارڈ کیلئے 3 سال میں پریمیئم دیا جائے گا۔ وزیر صحت پنجاب نے وزیراعظم کو ‏صحت کارڈ سے متعلق بریف کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ انشورنش کمپنی اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے صحت کارڈ ‏پر جائزہ اجلاس میں نئی ہدایات جاری کر دیں۔