قاتلانہ حملہ ،عمران خان اب براہ راست عوام کا سامنا نہیں کریں گے

قاتلانہ حملہ ،عمران خان اب براہ راست عوام کا سامنا نہیں کریں گے
سورس: Twitter

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لانگ مارچ کے لیے نیا سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ اب عمران خان عوام کا براہ راست سامنا نہیں کریں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے عرب نیوز کے عامر سعید سے  گفتگو میں کہا کہ ہم عمران خان کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ اب سے وہ لانگ مارچ میں عوام کا براہ راست سامنا نہیں کریں گے۔ ایک نیا بلٹ پروف کنٹینر حاصل کیا ہے جس کے اوپر بلٹ پروف شیشے کا پوڈیم موجود ہے تاکہ اسلام آباد جاتے ہوئے حامیوں سے خطاب کیا جا سکے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم کثیرالجہتی اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں جو نہ صرف ہمارے رہنماؤں بلکہ مارچ کے شرکا کو بھی کسی بھی ناخوشگوار واقعے بچانے میں مدد گار ہو گا۔ عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں راولپنڈی سے اسلام آباد تک مارچ کی قیادت کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کی وجہ سے ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔ کنٹینر ٹرک جس کی قیادت اس وقت شاہ محمود قریشی اور دیگر کر رہے ہیں اب پنجاب پولیس کے حفاظتی حصار کے اندر اسلام آباد کی جانب سفر کرے گا۔ پارٹی کے اعلی رہنماؤں کو بھی پیشگی اجازت کے بغیر کنٹینر ٹرک پر سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں