Get Alerts

دبئی کے کمرشل بینکوں کا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

دبئی کے کمرشل بینکوں کا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے  دبئی میں کمرشل بینکوں کی انتظامیہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان کے لیے کمرشل فنانسنگ سے  متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے  دبئی میں کمرشل بینکوں کی انتظامیہ سے ملاقات کی ہے  ،وزیرخزانہ نے  دبئی کے کمرشل بینکوں کے نمائیندوں کو  پاکستان میں معاشی اصلاحات کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا،  بینکوں نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا  ہے ۔

ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق  دبئی کے کمرشل بینکوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

ٹیگز: