بھارت کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ

بھارت کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ

بنگلورو:بھارت  نے نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔آئی سی سی ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کر تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے کہا میگا ایونٹ کے آخری میچ میں کامیابی کے ساتھ ٹورنامنت میں سفر اختتام پذیر کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب دونوں ٹیموں نے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

مصنف کے بارے میں