جسٹس ارشد حسین نے نگران وزیر اعلیٰ کے پی کا حلف اٹھالیا

جسٹس ارشد حسین نے نگران وزیر اعلیٰ کے پی کا حلف اٹھالیا

پشاور: جسٹس (ر) ارشد حسین نے نگران  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے حلف لیا۔ 

تقریب حلف برداری میں میئر پشاور حاجی زبیرعلی، سابق نگران صوبائی کابینہ کے اراکین،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چودھری،آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور، کمشنرپشاورسمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان صوبے کے نئے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے وزیراعلی آفس میں مشاورت ہوئی تھی جس میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

محمود خان اور اکرم درانی کی ملاقات میں جسٹس(ر) ارشد حسین کے نام پر بطورنگران وزیراعلی اتفاق کیا گیا۔ اتفاق رائے کے نتیجے میں نگران وزیر اعلی کی سمری گورنر کو بھیجی گئی۔ گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے سمری پردستخط کیے تھے۔

جسٹس(ر) ارشد حسین تحلیل شدہ کابینہ میں وزیرقانون تھے۔ نئی نگران کابینہ اعظم خان دور کے ارکان پرہی مشتمل ہوگی۔ سید ارشد حسین شاہ کی کابینہ میں پرانے وزرا کے علاوہ مشیر اور معاون خصوصی بھی وہی ہونگے۔

مصنف کے بارے میں