Get Alerts

ترک فضائیہ کا سی-130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ، 20 اہلکار جاں بحق

ترک فضائیہ کا سی-130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ، 20 اہلکار جاں بحق

انقرہ: ترک فضائیہ کا سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ترک خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ آ رہا تھا کہ سرحد کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور شہداء کے لیے دعا گو ہیں۔

ترک کمیونیکیشنز ڈائریکٹر برہانیتن دوران نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ غیرمصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں اور حکام کی جانب سے جاری کی گئی معلومات پر اعتماد کریں۔

اس حادثے کے بعد ترکیہ میں سوگ کی فضا ہے اور تمام متعلقہ ادارے اس سانحے کے حقائق کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف ترکیہ بلکہ پورے خطے میں غم کی لہر دوڑائی ہے۔

ٹیگز: