Get Alerts

پاکستان کا ترکیہ کے سی 130 طیارے کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار

پاکستان کا ترکیہ کے سی 130 طیارے کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد : پاکستان نے ترکیہ کے سی 130 طیارے کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ کے عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے تعزیتی بیان میں کہا کہ "ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اور اس مشکل وقت میں پاکستان اپنے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔"

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ترکیہ کے دکھ میں برابر شریک ہے اور مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کے لیے دعاگو ہے۔

یاد رہے کہ ترک فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں سوار 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ جا رہا تھا کہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد سرحدی علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق، صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ ترک سی 130 فوجی طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ آ رہا تھا کہ جارجیا اور آذربائیجان کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ صدر اردوان نے یہ بھی بتایا کہ امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور شہیدوں کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

ٹیگز: