پیرس : فلسطینی صدر محمود عباس اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی ملاقات میں فلسطینی آئین کے مسودے کی تیاری کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں صدور نے غزہ امن معاہدے کے اگلے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
صدر محمود عباس نے فلسطینی آئین کا مسودہ صدر میکرون کو پیش کیا، جس پر دونوں رہنماؤں نے فلسطینی ریاست کو مضبوط بنانے اور اس کی حکومتی ڈھانچے میں اصلاحات کے حوالے سے بات کی۔ فرانس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی آئین کی تیاری اور اس کی حمایت کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی فوری طور پر تشکیل دی جائے۔
فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق، فلسطینی ریاست کی مضبوطی کے لیے حکومتی ڈھانچے میں اصلاحات ناگزیر ہیں تاکہ ایک خودمختار ریاست کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔ فرانس نے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ فلسطینی آئین کی تیاری کا عمل فلسطین کی ریاست کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔