ریاض : سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے سعودی عوام سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق، ملک بھر میں بارش کی کمی کے پیش نظر 13 نومبر کو نماز استسقا کی ادائیگی کی درخواست کی گئی ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عوام اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں، توبہ و استغفار کریں اور نیک عملوں میں اضافہ کریں۔ انہوں نے شہریوں کو ملازمین کے ساتھ نرمی برتنے اور خیرات دینے کی بھی ہدایت کی تاکہ معاشرتی تعاون اور بھلائی کا سلسلہ جاری رہے۔
مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 نومبر کو عام لباس میں نماز استسقا ادا کریں، تاکہ ملک بھر میں بارشوں کے لیے دعا کی جا سکے۔
یہ اپیل سعودی عرب میں موسم کی شدید خشکی اور پانی کی کمی کے پیش نظر کی گئی ہے، اور اس میں عوام کو اللہ کی طرف رجوع کرنے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ بارشوں کی دعا کی جا سکے۔