Get Alerts

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں سردی میں اضافے کا امکان

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں سردی میں اضافے کا امکان

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے آج کی پیشگوئی میں کہا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقے خشک موسم کا شکار رہیں گے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کی موجودگی اور صبح و رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔ اسلام آباد سمیت مختلف میدانی علاقے خشک اور سرد رہیں گے، جب کہ مری اور گلیات میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ، خیبرپختونخوا، اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ رہا۔ پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند اور اسموگ نے موسم کو متاثر کیا۔

ٹیگز: