لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر، ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشی شیئر کی اور بیٹے اور شوہر کے ساتھ چند خوبصورت تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔
انسٹاگرام پوسٹ میں اقرا عزیز نے کیپشن میں لکھا: "ہم جلد 4 ہونے جا رہے ہیں"، جس سے یہ واضح ہوگیا کہ جوڑا اپنی زندگی میں ایک اور ننھے مہمان کی آمد کے لیے بے حد خوش ہے۔
یاد رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی کہانی 2019 میں لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران شروع ہوئی، جب یاسر حسین نے اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی، جس پر اقرا نے ہاں کہہ دیا تھا۔ اس کے بعد دسمبر 2019 میں یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا اور 2021 میں دونوں کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔