Get Alerts

اسلام آباد سے لے کر خیبرپختونخوا تک دہشت گرد اپنا سر اٹھا رہے ہیں:بلاول بھٹوزرداری

 اسلام آباد سے لے کر خیبرپختونخوا تک دہشت گرد اپنا سر اٹھا رہے ہیں:بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد سے لے کر خیبرپختونخوا تک دہشت گرد اپنا سر اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا اور پاکستان نے پہلے بھی دہشت گردوں کو شکست دی ہے اور آئندہ بھی دے گا۔

بلاول بھٹو نے ملکی سلامتی کے حوالے سے سیاسی اور نظریاتی اختلافات کے باوجود اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ کسی کا بھی باپ 18 ویں آئینی ترمیم کو ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کو باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے منظور ہونے کا حوالہ دیا اور بتایا کہ اس عمل میں دیگر جماعتیں بھی شامل تھیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر کہا کہ پارٹی مناسب شرائط پر اس ترمیم کو تسلیم کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے صوبوں کے حقوق کے تحفظ اور بلدیاتی حکومتوں کو مزید اختیارات دینے پر بھی زور دیا اور کہا کہ ٹیکس جمع کرنے کا اختیار صوبوں کو دیا جائے تو پارٹی ہدف پورا کر کے دکھائے گی۔

بلاول بھٹو نے مسلح افواج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی افواج کی تعریف کی جا رہی ہے اور بھارتی حکومت کو شکست دی گئی۔ انہوں نے آرٹیکل 243 ترمیم پر پارٹی کے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ججز کے ٹرانسفر کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن فیصلے کرے گا اور جج کی رائے بھی لی جا سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی جج کو زبردستی ریٹائر نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: