Get Alerts

مریم نواز کو عالمی سطح پر کلائمیٹ چینج لیڈر تسلیم کر لیا گیا

مریم نواز کو عالمی سطح پر کلائمیٹ چینج لیڈر تسلیم کر لیا گیا

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دیا۔

ویلیری ہیکی نے ملاقات کے دوران کہا کہ مریم نواز جنوبی ایشیا سے ابھرتی ہوئی ماحولیاتی رہنما ہیں، اور پنجاب حکومت کے ماحول دوست منصوبے عالمی سطح پر مثال قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے ستھرا پنجاب، ہوا کے معیار، ٹرانسپورٹ، جنگلات اور جنگلی حیات کے شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ملاقات میں مریم نواز شریف کے اقوال بھی سراہے گئے، جن میں شامل تھا ماحول کی بہتری خیرات نہیں، انصاف ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پنجاب کو نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہیں۔

اس ملاقات میں صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، رانا سکندر، ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

ٹیگز: