اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کے لیے ویل چیئر پر قومی اسمبلی پہنچے۔ ان کی شرکت سے حکومت کے پاس اجلاس میں 234 اراکین موجود ہو گئے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خورشید شاہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم کی تحریک پیش کی.