'سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی مراعات کے پیکج کا اعلان کر رہے ہیں'

'سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی مراعات کے پیکج کا اعلان کر رہے ہیں'
کیپشن: ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ بھی یقینی بنائے گی، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ہر طرح کی رکاوٹ دور کریں گے تاکہ ترسیلات زر میں اضافہ ہو سکے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ہم سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی مراعات کے پیکج کا اعلان کر رہے ہیں اور بینکوں کے ذریعہ رقم بھیجنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی پیکج متعارف کریں گے۔ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ بھی یقینی بنائے گی۔

f534699624b6b173320a7970b16c6c87

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر بینکوں سے بھیجنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انتظامی معاملات میں رکاوٹوں کو دور کریں گے تاکہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہو۔ اس طرح کے اقدام سے ترسیلاتِ زر میں 20 ارب سے 40 ارب ڈالر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلپائن کی مثال ہمارے سامنے ہے اور وہاں اسی طریقے سے معیشت بہتر بنائی گئی۔ فلپائن نے اس اقدام کو کامیابی سے سرانجام دیا۔