سائفر گمشدگی کیس کی کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت آج

سائفر گمشدگی کیس کی کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت آج
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سائفر کیس کی کارروائی روکنے کی درخواست  پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سائفر کیس کی کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے متفرق درخواست میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست کررکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں