ایکس کا ' تصدیق شدہ صارفین تک کمنٹس محدود کرنے کا' فیچر متعارف

ایکس کا ' تصدیق شدہ صارفین تک کمنٹس محدود کرنے کا' فیچر متعارف
سورس: File

کیلیفورنیا: ایلون مسک کی ملکیت والے X (سابقہ ٹویٹر) نے ایک فیچر متعارف کرایا ہےجو صارفین کو اپنے پوسٹ کے جوابات کو صرف ایپ میں تصدیق شدہ اکاؤنٹس تک محدود کرنے کے قابل بنائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر  پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب آپ تصدیق شدہ صارفین تک جوابات کو محدود کر سکتے ہیں۔

5fbe900434a3e6bf04b17b11a5d5f06f

ایکس کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے مطابق اسکرین شاٹ ظاہر کرتا ہے کہ تین موجودہ اختیارات کے علاوہ، لوگوں کے پاس ایک نیا چوتھا آپشن ہے، جسے 'تصدیق شدہ اکاؤنٹس' کہا جاتا ہے جبکہ موجودہ اختیارات میں 'ہر کوئی،' 'اکاؤنٹس جن کو آپ فالو کرتے ہیں،' اور ' صرف اکاؤنٹس کا آپ ذکر کرتے ہیں' شامل ہیں۔ 


فیچر کے رول آؤٹ کے چند گھنٹے بعد، ایلون مسک نے کہا کہ یہ نیا کنٹرول اسپام بوٹس کے ساتھ بہت مدد کرے گا۔

26cd0bb971c057bc498a612c906a8956


ٹیک کرنچ کے مطابق، صرف تصدیق شدہ پروفائلز کو کسی پوسٹ کا جواب دینے کی اجازت دینے کی اہلیت ادا شدہ اور مفت صارفین دونوں پر لاگو ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ $8 فی ماہ ایکس  پریمیم کے ممبر نہیں ہیں، وہ بھی جوابات کو صرف ان لوگوں تک محدود کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جنہوں نے پریمیم کو سبسکرائب کیا ہے۔


 یہ تبدیلی اسمارٹ فونز اور پرسنل کمپیوٹرز دونوں پر پہلے ہی متعارف کرائی جاچکی ہے۔

مصنف کے بارے میں