لوگ کہتے ہیں حکومت لے کر پارٹی کو نقصان پہنچایا، خدا کی قسم! اپنی سیاست نہیں ریاست کو بچایا: شہباز شریف 

لوگ کہتے ہیں حکومت لے کر پارٹی کو نقصان پہنچایا، خدا کی قسم! اپنی سیاست نہیں ریاست کو بچایا: شہباز شریف 

لاہور: صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں حکومت لے کرپارٹی کو نقصان پہنچایا۔ میں نے اپنی سیاست نہیں ریاست کو بچایا۔ پاکستان کے مسائل کا حل صرف نواز شریف ہے۔ 

لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔  نوازشریف نے ملک کوایٹمی قوت بنایا۔پاکستان کو بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔ نوازشریف کےہردورمیں ترقی ہوئی۔  قائدن لیگ کا تاریخی استقبال ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک سے 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی۔ نوازشریف کی واپسی پرتاریخی استقبال کیاجائےگا۔لاکھوں لوگ میٹرو منصوبے سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اورنج ٹرین منصوبے سے عوام کو بہت فائدہ مل رہا ہے۔ نوازشریف کی حکومت ختم ہونےسےملک میں اندھیرپھیلا۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2022میں میں نے 16ماہ کی حکومت میں اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا۔  خدا کی قسم 16ماہ کی حکومت پر کوئی ملال نہیں۔ سیاست کوقربان کرکےریاست کوبچایا،جس پرفخرہے۔ہم نے پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ریاست نہ بچتی توسیاست ہمیشہ کیلئےختم ہوجاتی۔ مہنگائی کے شدید ترین دور میں 70ارب کی سبسڈی دے کر عوام کو فری آٹا فراہم کیا۔فری آٹے کی سکیم کی میں نے کئی جگوں پر خود نگرانی کی۔  کہنا چاہتا ہوں تاجر چلے گا تو ملک بھی چلے گا۔ معاشی ترقی کرنی ہے تو سیاسی استحکام لانا ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں