" میں بہت روؤں گا"،بھارتی اداکار عامر خان  دل کی بات زبان پر لے آئے 

ممبئی : بالی وڈ کے اداکار عامر خان دل کی بات زبان پر لے آئے۔  بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرا خان کی رخصتی پر بہت روئیں گے۔  وہ اپنے جذبات اور آنسو نہیں چھپا سکتے، رخصتی کے وقت انہیں سنبھالنا مشکل ہوگا۔

عامرخان کاکہنا تھا کہ ایرا کی شادی میرے لیے ایک جذباتی لمحہ ہوگا، میں بہت جذباتی انسان ہوں، یہ بات طے ہے کہ اس دن میں بہت رونے والا ہوں۔جیسے جیسے رخصتی کے دن قریب آرہے ہیں میں مزید جذباتی ہوتا رہوں گا ۔

انہوں نے اپنے داماد سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’نوپور شیکھرے میرے بیٹے جیسا ہے، وہ میری فیملی کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق عامر خان کی بیٹی ایرا کی شادی 3 جنوری کو ہو رہی ہے۔  ایرا نے جس لڑکے کا انتخاب کیا ہے وہ فٹنس ٹرینر ہے، جب ایرا ڈپریشن سے لڑ رہی تھی، وہ اس کے ساتھ تھا۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرا خان کی منگنی 2022 میں اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے ہوگئی تھی اور اب عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی 3 جنوری 2024 کو ہوگی۔

مصنف کے بارے میں