لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نےجاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی، معاشی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خاص طور پر پاک افغان کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تناؤ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق، اس بات پر زور دیا گیا کہ اس تناؤ کو کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر تیز تر اقدامات کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی، جبکہ نواز شریف نے قومی معاملات پر اپنی رہنمائی فراہم کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مل کر عوام کی بہتری اور ملک کے استحکام کے لئے کام کریں گے۔
ملاقات میں پارٹی امور پر بھی مشاورت کی گئی، اور مستقبل میں حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جانے کی توقع ظاہر کی گئی۔