Get Alerts

افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف

افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغان حکومت کے عدم تعاون پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بار بار افغان حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے، لیکن اس کے باوجود حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خواجہ آصف نے  کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی میں بھارت کا بھی گٹھ جوڑ ہے، اور بھارت کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔ وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو شکست دے کر افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے حملوں کا بھرپور جواب دے گا۔

انہوں نے افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر مزید افغان مہاجرین کی میزبانی کی گنجائش نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کو اپنے وطن واپس جانا چاہیے اور پاکستان اپنے سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو بھارت کی حقیقت کا پتہ چل چکا ہے اور افغانستان کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے تاکہ مزید خونریزی نہ ہو۔

ٹیگز: