Get Alerts

گوگل میپس میں جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کی متعارف کرانے کی تیاری

گوگل میپس میں جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کی متعارف کرانے کی تیاری

کیلیفورنیا:  گوگل نے اپنے مختلف ایپلیکیشنز اور سروسز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو شامل کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق، گوگل میپس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں یہ تبدیلی نمایاں طور پر دکھائی دی ہے، جس میں جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو انٹیگریٹ کیا گیا ہے۔

اس نئے بیٹا ورژن میں جب صارف میپس کے نیویگیشن انٹرفیس کے اوپر دائیں کونے میں موجود مائیکروفون آئیکون پر کلک کرتا ہے تو گوگل اسسٹنٹ کے بجائے جیمنائی کا ردعمل سامنے آتا ہے۔

ابتدائی طور پر، مائیکروفون آئیکون گوگل اسسٹنٹ کے رنگ میں ہوگا، لیکن جیسے ہی اسے کلک کیا جائے گا، جیمنائی کا اسپارک آئیکون فعال ہو جائے گا۔

جیمنائی اسسٹنٹ گوگل اسسٹنٹ کے مقابلے میں کچھ نئی خصوصیات فراہم کرے گا۔ مثال کے طور پر، آپ اسے ہدایت دے سکتے ہیں کہ وہ ایسے راستے تجویز نہ کرے جن میں ٹول ٹیکس شامل ہو، اور جیمنائی خود بخود اس ہدایت پر عمل کرے گا۔

اس کے علاوہ، آپ نیویگیشن کے علاوہ بھی جیمنائی سے مختلف سوالات پوچھ سکتے ہیں، جیسے موسم کی معلومات یا دیگر ضروری تفصیلات۔

یہ فیچر فی الحال گوگل میپس کے بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے اور جیمنائی اسسٹنٹ کو فعال کرنے کے بعد ایپ میں اس کے سیٹنگز کو تبدیل کرنے کا آپشن بھی فراہم کیا جائے گا۔

حالانکہ یہ تبدیلی ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے، لیکن مستقبل میں اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
 
 

ٹیگز: