سعودی عرب کی تعریف کرنے والا قطری گرفتار

سعودی عرب کی تعریف کرنے والا قطری گرفتار

دوحہ:قطر میں حکام نے مبینہ طور پر ایک اور قطری حاجی اور شاعر بریک بن ہادی المری کو سعودی عرب کی تعریف کرنے پر گرفتار کر لیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطا بق بریک المری کو سعودی عرب میں میڈیا کو ایک انٹرویو دینے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔اس میں انھوں سعودی حکام کی جانب سے اس سال حج کے دوران کیے گئے بہتر انتظامات کی تعریف کی تھی۔
بعض دوسروں نے یہ نشان دہی کی ہے کہ المری نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کچھ اشعار پوسٹ کیے تھے اور ان میں سعودی عرب کی تعریف کی گئی تھی۔قطری حکام کو ان کی یہ ادا پسند نہیں آئی اور انھیں سعودی عرب میں فریضہ حج ادا کرنے کے بعد واپسی پر گرفتار کیا گیا ہے۔انھیں اب کسی مقدمے کے بغیر زیر حراست رکھا جارہا ہے اور ان کے عزیز واقارب اور وکلاءکو بھی ان سے نہیں ملنے دیا جارہا ہے۔
ان کی گرفتاری سے قبل ایک اور قطری شہری حمد المری کو بھی سعودی عرب کی تعریف کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی اور یہ مبینہ طور پر ایک صحرا کے وسط میں فلمائی گئی تھی۔اس میں قطری حکام انھیں پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔