Get Alerts

شاہ محمودقریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی مبینہ غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے لیا

شاہ محمودقریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی مبینہ غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی مبینہ غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کو پاکستان طلب کرلیا ہے ۔

بدھ کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا سے پتہ چلا تو معاملے کو وزیرخارجہ کے نوٹس میں لایا گیاجس پر وزیر خارجہ نے ہائی کمشنر سے تحریری جواب طلب کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر خارجہ نے ہائی کمشنر کو اسلام آبادطلب کرکے وضاحت لینے کی بھی ہدایت کی۔