کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز

 نیویارک : دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکی ادارے جان ہوپکنز یونیورسٹی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 9 لاکھ 9 ہزار 927 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وبائی مرض سے 2 کروڑ 81 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں امریکا، بھارت اور برازیل شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں اب تک امریکا میں ہوئی ہیں۔

امریکہ میں کووڈ 19 کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار ہو چکی ہے۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے برازیل دوسرے نمبر پر جبکہ بھارت 76 ہزار ہلاکتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔کورونا وائرس کا پہلا کیس گزشتہ برس کے اواخر میں چین میں دریافت ہوا تھا۔