موٹروے زیادتی کیس، اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، وزیراعلیٰ پنجاب

موٹروے زیادتی کیس، اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: یقین دلاتا ہوں کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موٹروے پر زیادتی کیس کے بعد یقین دلاتا ہوں کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ 72 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور آئی جی پنجاب انعام غنی کیساتھ نیوز کانفرنس کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون سے رابطہ ہوا اور انصاف کا یقین دلایا اور پولیس اہلکار بھی رابطے ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی

 ان کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ ملزمان کی مدد دینے والوں کو 25.25 لاکھ روپے انعام دیں گے۔

سی سی پی او سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب انعام نے انہیں نوٹس بھیج دیا ہے اور سات روز کے دوران جواب مانگا ہے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ نادرا سمیت دیگر اہم اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کل رات سے رابطے میں ہیں۔ پولیس والوں نے عابد علی ملہی کے بارے میں بہت محنت کی۔ اس کے دیگر رشتہ داروں کے بارے میں پتہ چلایا۔

انعام غنی کا کہنا تھا کہ ملزم کے نام چار سمیں ہیں، ایک نمبر عابد علی ملہی استعمال میں ہے لیکن اس کے نام نہیں ہے۔ اس کو ٹریس کیا اور باقی لوگوں کے بارے میں پتہ چلا۔ عوام غیر ضروری اطلاعات سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم عابد علی ملہی قلعہ ستار شاہ تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں رہائش پذیر ہے، بدقسمتی سے زیادہ خبریں پھیلنے کی وجہ سے وہ الرٹ ہو گئے، پولیس والوں نے سویلین کپڑوں میں ملزم کے گھر کی نگرانی کی، اس دوان ملزم عابد علی اور اس کی بیوی گھر سے فرار ہو گئے ہیں۔

انعام غنی کا کہنا تھا کہ دوسرا ملزم وقار الحسن علی ٹاؤن، قلعہ ستار شاہ شیخوپورہ کا رہائشی ہے، لاہور اور شیخوپورہ سمیت پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی والے ملزمان کے پیچھے ہیں، انٹیلی جنس کو بھی استعمال کر رہے ہیں، ملزمان کی قانون کی گرفت میں جلد ہوں گے۔