سوات میں شدید زلزلہ، در ودیوار ہل گئے، لوگ خوف کے مارے گھروں سے نکل آئے  

Severe earthquake in Swat, doors and walls shook, people came out of their houses in fear
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ زمینی گہرائی 180 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

خیال رہے کہ ہماری زمین یوریشین، انڈین اور اریبین تہوں سے مل کر بنی ہے۔ زمین کے نیچے کا درجہ حرارت انتہائی گرم ہے، جب یہ گرمی جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹیں سرکنا شروع جاتی ہیں، اس سے زمین زور زور سے ہلنا شروع ہو جاتی ہے، اسی کیفیت کو زلزلہ کہا جاتا ہے۔

آتش فشاں کا پھٹنا اور زلزلوں کا آنا دنیا کے ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹس کے اوپر پر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دو تہائی ایریا فالٹ لائنز پر کھڑا ہے، ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آنے کا خطرہ ہے۔