Get Alerts

ایشیا کپ ٹی 20: پاکستان اور عمان آج مدمقابل آئیں گے

ایشیا کپ ٹی 20: پاکستان اور عمان آج مدمقابل آئیں گے

دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 کا آغاز آج پاکستان اور عمان کے درمیان میچ سے ہوگا، جہاں قومی ٹیم اپنی مہم کا پہلا قدم دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے مشہور "رنگ آف فائر" میدان میں رکھے گی۔

پاکستانی ٹیم حالیہ سہ ملکی سیریز جیت کر اعتماد میں ہے اور آج کا میچ بھارت کے خلاف اتوار کو ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل ایک اہم وارم اپ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان کے حوصلے بلند ہیں اور کوچنگ اسٹاف بھی کھلاڑیوں کی فارم سے مطمئن نظر آ رہا ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے میچ سے قبل دبئی کی پچ کا جائزہ لیا اور کہا کہ پچ بیٹرز کے لیے سازگار لگ رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں، جو مختصر فارمیٹ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے۔

دوسری جانب عمان کی ٹیم پہلی بار ایشیا کپ میں شرکت کر رہی ہے۔ ان کے کپتان جدیندر سنگھ نے پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ پاکستانی ٹیم کا تجربہ اور مہارت عمان سے کہیں زیادہ ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں کچھ بھی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا عمان کے کھلاڑیوں کے لیے ایک قیمتی موقع ہے۔

آج کے میچ پر شائقین کی نظریں مرکوز ہیں، جہاں پاکستان اپنی برتری ثابت کرنے جبکہ عمان تاریخ رقم کرنے کے خواب کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

ٹیگز: