کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ 100 انڈیکس میں 769 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور انڈیکس 1,55,371 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مندی رہی اور 100 انڈیکس 879 پوائنٹس گر کر 1,56,141 پر بند ہوا تھا۔
اگرچہ گزشتہ روز انڈیکس نے ایک موقع پر 1,57,816 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی حاصل کی تھی، مگر آخرکار مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آئی۔
دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے اور ڈالر 281 روپے 50 پیسوں پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جو روپے کی قدر میں قدرے بہتری کی علامت ہے۔