Get Alerts

پاکستان میں پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار متعارف

پاکستان میں پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار متعارف

لاہور: پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار کر لی گئی ہے۔ یہ جدید گاڑی خودکار طریقے سے ڈرائیونگ ٹیسٹ لے گی اور امیدواروں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لے گی۔

گاڑی میں فیشل ریکگنیشن کے لیے ایک کیمرہ نصب ہے جبکہ باہر چار کیمرے موجود ہیں جو ہر زاویے سے نگرانی کرتے ہیں۔ مزید برآں، گاڑی میں بائیو میٹرک فنگر پرنٹ مشین بھی نصب ہے جو امیدوار کی شناخت کے لیے استعمال ہوگی۔

اس جدید نظام سے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں شفافیت بڑھے گی اور انسانی غلطیوں کا امکان کم ہوگا۔

ٹیگز: