Get Alerts

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پاسپورٹ کے حصول کیلئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پاسپورٹ کے حصول کیلئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاسپورٹ جاری نہ ہونے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ اور متعلقہ ادارے فریق بنائے گئے ہیں۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گنڈاپور آئینی حیثیت کے باعث سفارتی پاسپورٹ کے مستحق ہیں، لیکن ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور دیگر فہرستوں میں شامل ہونے کی بنا پر انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے رہا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ای سی ایل اور دیگر فہرستوں سے ان کا نام نکالا جائے اور انہیں فوری طور پر سفارتی پاسپورٹ جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنے سرکاری اور بین الاقوامی فرائض بلا تعطل انجام دے سکیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں دائر ہونے والی اس درخواست کے مطابق، وزیراعلیٰ نے کئی مرتبہ پاسپورٹ کے لیے درخواست دی، مگر حکام کی جانب سے اس کی منظوری نہیں ہوئی۔

ٹیگز: