ڈبلن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی، جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
آئرلینڈ کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرش صدر سے ملاقات کی، جس میں تجارت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور آئرلینڈ مل کر بہترین کام کر رہے ہیں۔
ایران جنگ کے حوالے سے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی اور اس کے بعد تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی۔
سعودی عرب سے متعلق تازہ خدشات اور آبنائے ہرمز میں آمدورفت بحال کرانے کے حوالے سے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد ان کے اچھے دوست ہیں اور صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
ٹرمپ نے سعودی عرب کی پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حوثی امریکا کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔