اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 374 تک پہنچ گئی۔ جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 93 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2594، سندھ میں 1411، خیبر پختونخوا میں 744، بلوچستان میں 230، گلگت بلتستان میں 224، اسلام آباد میں 131 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 65 ہزار 114 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3233 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1095 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 93 ہوگئی۔ سندھ میں 30، پنجاب میں 23، خیبر پختونخوا میں 34، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔