کابینہ کا اجلاس شروع،ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور

کابینہ کا اجلاس شروع،ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور
کیپشن: کابینہ کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا
سورس: file

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں  جاری ہے۔اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور،رمضان پیکج پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔مذہبی جماعت کے احتجاج پر بھی گفتگو ہوگی.

نیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کا 27 نکاتی ایجنڈا منظوری کےلئے پیش کیا جائے گا۔معاشی صورتحال پر وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں پورٹ چارجز کم کرنے سے متعلق سمری پیش ہوگی ۔

اجلاس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی جائے گی ۔ایگرو اور نان ایگرو پراڈکٹس کی پیداوار کی رجسٹریشن کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔نیشنل کمیشن آن دا سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری کی منظوری دے گی۔