بالی ووڈ سٹارز جعلی اداکاری کرتے ہیں ، نوازالدین صدیقی 

  بالی ووڈ سٹارز جعلی اداکاری کرتے ہیں ، نوازالدین صدیقی 

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کا کہناہے کہ بالی ووڈ کے تمام سپر سٹار بناوٹی اداکاری کرتے ہیں ۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم گینگ آف واسے پور  ، بجرنگی بھائی جان اور رئیس سمیت کئی فلموں میں اداکاری کرنے والے نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کے اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اداکاری کی وجہ سے کہلائے جانے والے بالی ووڈ کے سپر سٹار حقیقی اداکاری کی بجائے بناوٹی اداکاری کرتے ہیں ۔

نواز الدین صدیقی نے اداکاری میں شوق رکھنے والے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تجربے سے یہ کہوں گا کہ اگر آپ لوگوں کو ادکاری کرنی ہے ۔تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے اندر چھپے حقیقی اداکار سامنے لائیں بجائے اس کے آپ کسی اور سے متاثر ہوکر اس طرح اداکاری کریں ۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپرسٹار جعلی اداکاری کرتے ہیں اور ان کی پیروی بلکل نہ کریں ، نئے اداکار خود سے کچھ منفرد کرکے دکھائیں کیوں کہ لوگ آپ کی اداکاری دیکھنا چاہتے ہیں ۔ 

اداکار کا کہناتھا کہ اگر آپ کسی سپر سٹار کی طرح ہی اداکاری کریں گے تو پھر لوگ آپ کو کیوں دیکھیں گے لیکن اگر آپ ادکاری کے فن کو قدرتی صلاحیتوں کے ساتھ دکھائیں گے تو لوگوں کی تمام تر توجہ آپ پر ہی ہوگی اور ایسے ادکاروں کو لوگ دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں ۔