لودھراں اور رحیم یار خان میں آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی سمیت 5 افراد جاں بحق

لودھراں اور رحیم یار خان میں آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی سمیت 5 افراد جاں بحق


رحیم یار خان :  رحیم یار خان اور لودھراں میں آسانی بجلی گرنے سے بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کی بستی کھوکھراں فیروزہ میں پیش آیا، جہاں میاں بیوی بجلی کی زد میں آکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، دونوں کی شناخت 45 سالہ حفیظ اور 40 سالہ کلثوم کے نام سے ہوئی ہے۔

بجلی گرنے کے ایک اور واقعے میں نواحی علاقے کی بستی رکن پور میں 2 کم عمر بچے جاں بحق ہوگئے۔اسی طرح لودھراں میں بھی بارش کے دوران بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والی ایک خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

مصنف کے بارے میں