Get Alerts

پنجاب میں 69 فیصد عوام وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت سے مطمئن، سمت درست قرار

پنجاب میں 69 فیصد عوام وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت سے مطمئن، سمت درست قرار

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق ایک حالیہ سروے میں صوبے کے 69 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  شریف  کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبے کی سمت کو درست قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سروے میں 32 فیصد نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو “آؤٹ اسٹینڈنگ” جبکہ 31 فیصد نے اسے “اچھی” قرار دیا۔

نتائج کے مطابق 56 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے وزیراعلیٰ پنجاب کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

منصوبہ جاتی کارکردگی پر رائے دیتے ہوئے 33 فیصد نے “ستھرا پنجاب”، 30 فیصد نے “ویمن ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن” جبکہ 29 فیصد نے پبلک ٹرانسپورٹ کے اقدامات کو بہتر قرار دیا۔

سروے میں شامل 55 فیصد افراد نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 

ٹیگز: