بلاول ہاؤس کی بیرونی دیوار گرائی جائے ،عمران اسماعیل کا مطالبہ

 بلاول ہاؤس کی بیرونی دیوار گرائی جائے ،عمران اسماعیل کا مطالبہ
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورنامزد گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے بلاول ہاؤس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کریں گے اور اگر بیرونی دیوار نہیں گرائی گئیں تو قانونی کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ  ہم سندھ میں ایک چیکر اور اکاونٹنٹ کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی طرف سے قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد
   

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نامزد گورنر سندھ نے کہا کہ کوشش ہے کہ احتساب اور شفافیت کو مکمل کیا جائے، عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی کوشش ہے اور کوشش ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں. مراد علی شاہ کو کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ اپنا پروگرام شیئر کروں گا۔نامزد گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بے انتہا مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں. وفاق کے بغیر سندھ چل نہیں پائے گا، ہم سندھ کی مدد کررہے ہیں. یقین ہے تمام جماعتیں ساتھ کھڑی ہوں گی، ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو بہت بڑا جھٹکا لگ گیا! بڑی جماعت نے ساتھ دینے سے صاف انکار کر دیا !

ان کا مزیدکہنا تھا کہ سندھ اور وفاق مل کر چلیں گے،ہم پورے سندھ کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں .اگر کوئی صوبے اور وفاق میں مسئلہ ہوا تو بطور گورنر پل کا کردار ادا کروں گا.ہمیں فیتے کاٹنے اور تختیاں لگانے کا شوق نہیں سندھ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ تمام امیدواروں کا حتمی اعلان آج اپوزیشن کے عشائیے پر ہوگا۔سندھ اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا امیدوار تحریک انصاف کی جانب سے دیا جائیگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں