ایسی کارکردگی کے بعد ہار ہی ہمارا مقدر تھی ، ویرات کوہلی

ایسی کارکردگی کے بعد ہار ہی ہمارا مقدر تھی ، ویرات کوہلی
کیپشن: فوٹو فائل

لارڈز: ویرات کوہلی کا لارڈز ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم ایسے ہارے گی تو مایوسی ہو گی۔

ویرات کوہلی نے 37ٹیسٹ میچز میں انڈیا کی کپتانی کی جس میں سے انہیں  21میچوں میں کامیابی ملی ہے لیکن انگلینڈ میں مسلسل دو شکست نے ان کے سامنے بڑے چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی بیس بال ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کردی
   

انگلینڈ کے کیخلاف مسلسل دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہار کے بعد ویرات کوہلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہار ہی کے لائق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے تینوں فارمیٹ باؤلنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں زبردست پرفارم کیا اور ہماری بیٹنگ اور باؤلنگ بالکل ناکام ہوئی جس کے بعد ہار ہی ہمارا مقدر بنتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں کو تکنیکی مسئلہ نہیں بلکہ انہیں دماغی طور پر مظبوط ہو کر کھیلنا چاہیئے ۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ : انگلش ٹیم نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

خیال رہے کہ بھارت کی ٹیم اس وقت دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم اور ویرات کوہلی دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بلے باز ہیں ۔کپتان وراٹ کوہلی کی مایوسی کا سبب لارڈز ٹیسٹ کے اسکور کارڈ سے بخوبی واضح ہوتا ہے۔برمنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں 200رنز بنانے والے کپتان ویرات کوہلی لارڈز میں صرف 40رنز بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کو پی سی بی کا سربراہ مقرر کرنے کی اطلاع
   

انڈیا کی ٹیم بارش سے متاثرہ میچ میں چوتھے ہی دن گھٹنے ٹیک بیٹھی۔پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا گیا جس میں پہلا دن پورا کا پورا بارش کی نذر ہو گیا۔ دوسرے دن بھی صرف 35.2اوورز کا کھیل ہوا جس میں انڈیا کی پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ چوتھے دن بھی کھیل کئی بار بارش سے متاثر ہوا اور انڈیا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 47اوورز میں آوٹ ہو گئی۔پہلی اننگز میں انڈیا 107رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ دوسری اننگز میں تمام تر کوششوں کے باوجود 130رنز ہی بنا سکی اور اننگز کی شکست سے دو چار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:انگلش باؤلر سٹورٹ براڈ کا گلوکارہ مولی کنگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ
     
 انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 396رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔اوپنر مرلی وجے نے دونوں اننگز میں کوئی رنز بنانے کی زحمت گوارا نہ کی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین دینیش کارتک نے دونوں اننگز میں ایک رنز پر ہی اکتفا کیا۔ٹاپ آرڈر بیٹسمین لوکیش راہل اور چتیشور پجارا نے دونوں اننگز میں 18-18رنز کا تعاون کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں