ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیرِاعلی پنجاب اورچودھری اقبال گجر کوسپیکر نامزد کر دیا

ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیرِاعلی پنجاب اورچودھری اقبال گجر کوسپیکر نامزد کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:  پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے ن لیگ نے حمزہ شہباز  کو وزیرِاعلی جبکہ سپیکر کے لئے چودھری اقبال گجر  کو  نامزد  کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی نے میاں حمزہ شہباز کو وزیرِاعلی جبکہ گوجرنوالہ سے رکن صوبائی اسمبلی چودھری اقبال گجر سپیکر نامزد کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ اںصاف (پی ٹی آئی)پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پوزیشن میں ہے تاہم پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے لیے صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 15 اگست کو منعقد ہو رہا ہے، جس کے بعد حکومت سازی کے لیے صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔

پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ماضی میں جیلیں کاٹی لیکن صبر کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ وہ پارلیمانی پارٹی کے اراکین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان پر ایک بار پھر اعتماد کیا اور انہیں پارلیمانی لیڈر اور وزیرِاعلی کے طور پر نامزد کیا۔

انہوں نے اراکین کو   تاکید   کی  کہ پنجاب میں ڈٹ کر اپوزیشن کریں گے اور تنقید برائے اصلاح ہو گی۔