وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا افغانستان میں پھنسےصحافیوں کے لئے اہم ویزا پالیسی اعلان

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Sheikh RAsheed New Visa Policy for Journalist

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان میں پھنسےصحافیوں کے لئے اہم ویزا پالیسی اعلان کر دیا ،شیخ رشید کا کہنا تھا خطے کی بدلتی صورتحال کےپیش نظر حکومت پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق شیخ رشید نے صحافیوں کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی صحافی اور میڈیا کارکنان جو پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کا ویزا اپلائی کریں۔ 

وزارت داخلہ ان بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کریگی،شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ویزا نرمی کااعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کےتحفظ کے مدنظر کیا جارہا ہے۔