وزیراعظم کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج رات 9 بج کر 15 منٹ کر قوم سے خطاب کریں گے تاہم تکنیکی وجوہات کی بناءپر اس میں کچھ تاخیر کا سامنا ہے اور اب بتایا جا رہا ہے کہ وہ کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے۔


دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’68 سال بعد کل سے ہمارے قومی ترانے کے عظیم الفاظ اور ساز نئے انداز میں قوم کی آواز بننے جا رہے ہیں۔ میں اس خوبصورت پیشکش اور ان تاریخی لمحات کو پاکستان قوم کے نام کرتا ہوں۔ وزارت اطلاعات، سٹیرنگ کمیٹی، آئی ایس پی آر سمیت پوری ٹیم کو شاباش۔ پاکستان زندہ باد۔‘ 

مصنف کے بارے میں