شہزادہ ہیری کی  فلاحی  پولو میچ میں شرکت ،سنگاپور پولو کلب سے مقابلہ برابر

 شہزادہ ہیری کی  فلاحی  پولو میچ میں شرکت ،سنگاپور پولو کلب سے مقابلہ برابر

سنگاپور:برطانیہ کے  شہزادی ہیری  نے فلاحی پولومیچ میں شرکت کی۔ اس میچ  میں   ان کے دوست  ارجنٹائن کے پولو کھلاڑی اور ماڈل ناچو فیگیراس بھی شامل تھے۔ شہزادہ ہیری نے سنگاپور میں پولو کے چیریٹی گیم میں شرکت کی۔شہزادی ہیری کی ٹیم کا مقابلہ  سنگاپور پولو کلب سے تھا۔  ہیری اور   ناچو فیگیراس کی موجودگی میں یہ مقابلہ دلچسپ ہوگیا تھا ، یہ میچ 7-7 کے برابری پر ختم ہوا۔  دونوں ٹیموں نے ٹرافی شیئر کی۔


میچ سے حاصل ہونے والی رقم پرنس ہیری کی سینٹبیل فاؤنڈیشن کو دی گئی ۔یہ فلاحی تنظیم  جو لیسوتھو کے پرنس سیئسو کے ساتھ مل کر قائم کی گئی ۔ جو افریقہ میں ایڈز کے شکار نوجوانوں کی مدد کرتی ہے۔


برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ارجنٹائن کے پولو کھلاڑی ناچو فیگیرس نے مشترکہ ٹرافی وصول کی ۔ہیری نے اس موقع پرکہا کہ  مجھے فلاحی ایونٹ میں شرکت کرنا اچھا لگتا ہے۔ پولو میرا فیورٹ کھیل ہے ۔     ناچو فیگیراس  میرا اچھا دوست ہے۔ مجھے اس کے ساتھ کھیلنا اچھا لگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چند سال ایک ساتھ کھیلے ہیں اور آج ہم ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں۔یہ ایک تفریحی کھیل تھا ۔ 

مصنف کے بارے میں