گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد مارے گئے

گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد مارے گئے

گوادر:گوادر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد مار دئے ۔ گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کر دیا۔

فورسز کی موثر جوابی کارروائی میں  دونوں دہشت گرد مارے گئے۔  آئی ایس پی آر کے  مطابق حملے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

مصنف کے بارے میں