چین، مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی،6 افراد تاحال لاپتہ

چین، مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی،6 افراد تاحال لاپتہ

بیجنگ:چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد21 ہوگئی۔ چین کے شمالی مغربی شہر شیان میں شدید بارشوں کےبعدمٹی کا تودہ گرنے کے واقعہ میں  ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

شیان سے چینی میڈیا کے مطابق مٹی اور کیچڑ تلے دبے ہوئے مزید 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ چین اس وقت غیر معمولی طور پر بہت زیادہ بارشوں سے نبرد آزما ہے۔ شیان شہر میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے والے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔  امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں