نئی دہلی: بھارتی کرکٹر آکاش دیپ اپنی پسندیدہ کار خریدنے کے بعد مشکل میں پھنس گئے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرنے کے چند روز بعد اترپردیش ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے انہیں اور گاڑی فروش شوروم کو قانونی نوٹس جاری کر دیا۔
حکام کے مطابق گاڑی بغیر ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن پلیٹ کے چلائی جا رہی تھی، جو قانوناً لازم ہے۔ اس خلاف ورزی پر شوروم کی ڈیلرشپ کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ آکاش دیپ نے یہ گاڑی حالیہ انگلینڈ دورے سے واپسی پر خریدی تھی۔