نئی دہلی: بھارتی فوج کی خواتین افسران کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرنا دیوستھلی کی امیتابھ بچن کے کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر نریندر مودی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ حاضر سروس فوجی افسران اپنی وردی میں ایسے شو میں کیوں حصہ لے رہے ہیں اور کیا یہ فوجی ضابطوں کے مطابق ہے؟ کئی افراد نے مودی حکومت پر فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فوج کی عزت کو نقصان پہنچاتا ہے اور خواتین افسران کی شرکت محض نمائشی ہے۔
اس پروگرام میں خواتین افسران نے پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ’آپریشن سندور‘ سے متعلق بھی دعوے کیے تھے، جسے بھی کئی حلقوں نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔