Get Alerts

راجستھان میں ٹریفک حادثہ: 7 بچوں سمیت 11 یاتری ہلاک، 9 زخمی

راجستھان میں ٹریفک حادثہ: 7 بچوں سمیت 11 یاتری ہلاک، 9 زخمی

 دائوسا:راجستھان کے ضلع داؤسا میں بدھ کی صبح افسوسناک ٹریفک حادثے میں 7 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 9 زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح 4 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب سالاسر بالاجی مندر سے واپسی پر یاتریوں کی پک اپ وین سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

تمام یاتری اتر پردیش کے رہائشی تھے اور دو پک اپ وینز پر سفر کر رہے تھے، جن میں سے ایک کو یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا، جبکہ واقعے کی ابتدائی تفتیش جاری ہے۔