Get Alerts

این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی تعمیر میں سست روی، محسن نقوی کا فوری کام تیز کرنے کا حکم

این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی تعمیر میں سست روی، محسن نقوی کا فوری کام تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی زیرِ تعمیر عمارت کا اچانک دورہ کیا اور اپ گریڈیشن منصوبے پر کام کی سست رفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران عمارت میں صرف ایک مزدور کام کرتا ہوا ملا۔ وزیر داخلہ نے تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا تو مزدور نے بتایا کہ منصوبے پر مجموعی طور پر 9 افراد کام کرتے ہیں، تاہم گزشتہ چند روز سے کام رکا ہوا ہے۔

محسن نقوی نے منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ تعمیراتی کام میں غیر ضروری تاخیر قابل قبول نہیں۔

ٹیگز: