Get Alerts

ایجبسٹن میں دی ہنڈریڈ کا میچ بھی سورج گرہن سے متاثر

ایجبسٹن میں دی ہنڈریڈ کا میچ بھی سورج گرہن سے متاثر

مانچسٹر : برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں بدھ کے روز دی ہنڈریڈ 2026 کے میچ کے دوران شائقین کو ایک غیر معمولی قدرتی منظر دیکھنے کو ملا، جب برمنگھم فینکس اور ایم آئی لندن کے مقابلے کے دوران جزوی سورج گرہن نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقابلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا، جبکہ سورج گرہن کا آغاز اس سے تقریباً 15 منٹ قبل ہوچکا تھا۔ گرہن شام 7 بج کر 11 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچا، اس وقت سورج کا تقریباً 91.76 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ گیا تھا۔ گرہن کا اختتام رات 8 بج کر 5 منٹ پر ہوا۔

سورج کی روشنی کم ہونے کے باعث سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس روشن کردی گئیں، جس سے میچ معمول کے مطابق جاری رہا اور کھیل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔

گرہن کے دوران شائقین کی حفاظت کو بھی مدنظر رکھا گیا۔ سٹیڈیم کی سکرینوں پر پیغامات نشر کیے گئے جبکہ اناؤنسر نے بھی تماشائیوں کو براہِ راست سورج کی طرف دیکھنے سے گریز کرنے کی مسلسل ہدایت کی۔

میچ کے نتیجے میں ایم آئی لندن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں برمنگھم فینکس کی ٹیم 155 رنز تک پہنچ سکی اور یوں اسے محض دو رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیگز: